Breaking News: Heavy Police movement seen around Banigala, Imran Khan likely to be arrested
Youtube
عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند، گرفتاری کا امکان
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا اور صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلےکی اجازت ہے۔
پولیس کی اضافی نفری اور ایف سی اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی اسی چوک پر جمع ہیں۔
دوسری جانب سینیئر اینکر شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاعمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی سینیئررہنما نے بتایا کہ آئی جی کے پاس عمران خان کی گرفتاری کا آرڈر ہے۔
انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ نے کہا تھا کابینہ کی منظوری کے بعد عمران خان کو گرفتار کریں گے، عمران خان کو کب گرفتار کیا جائے گا یہ ابھی کنفرم نہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف پولیس کے اعلیٰ افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
عمران خان کے خلاف ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے اور یہ مقدمہ ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاویدکی مدعیت میں درج کیا گیا۔
Source