Breaking News: Youtuber Jameel Farooqui has been arrested from Karachi
شہباز گِل پر پولیس حراست میں تشدد کا الزام، کراچی سے یوٹیوبر گرفتار جمیل فاروقی گرفتار
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل پر پولیس حراست میں تشدد کا الزام عائد کرنے والے یوٹیوبر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پیر کو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’یوٹیوبر جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ 701/22 تھانہ رمنا میں درج ہے۔ ملزم جمیل فاروقی نے اپنے یوٹیوب ولاگ میں الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے مونچھوں والے پولیس والوں نے غول در غول شہباز گل کے ساتھ بدفعلی کی اور مرچوں والے ڈنڈے اسکے نازک اعضاء میں گھسائے۔۔۔‘
ٹویٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ملزم شہباز شبیر (شہباز گل) پرجسمانی ریمانڈ کے دوران کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے عدالت میں پیش کرنے پر بھی تشدد سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
ترجمان نے کہا کہ شہباز گل کا باقاعدہ میڈیکل کرایا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا، عدالتوں اور معزز ججز نے میڈیکل کا باقاعدہ معائنہ کیا، اسلام آباد پولیس تشدد سے متعلق تمام الزامات کی تردید کرتی ہے۔
Source