Breaking news: Imran Khan & Bushra Bibi's clash with Khawar Maneka in Adiala jail
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا خاور فرید مانیکا سے جھگڑا، خدا سے ڈرو تم نے میرا گھر تباہ کیا۔ خاور مانیکا کا عمران خان سے مکالمہ، وکیل کی خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش
صحافی خرم اقبال کے مطابق خاور مانیکا نے کہا بشری بی بی نے میرے ساتھ بیوفائی کی، خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بچے سوال کر کر کے تھک گئے ہیں مگر تم نے جواب نہیں دیا، چھوٹی بیٹی رات کو اٹھ اٹھ کر روتی ہے، تمہاری بیوفائی نے میرا گھر اور بچے برباد کر دیئے، چھوٹی بیٹی کو طلاق ہو گئی۔
صحافی مغیث علی کے مطابق عمران خان اور خاور مانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ بشری بی بی اور خاور مانیکا بھی ایک دوسرے کو جواب دیتے رہے، عمران خان نے کہا میں اپنی بیوی کے ہمراہ قرآن پر حلف لینے کے لئے تیار ہوں ، ہمارے درمیان شادی سے پہلے کوئی ناجائز تعلقات نہیں تھے ، عمران خان نے خاور مانیکا سے کہا میں آپ سے بات نہیں کرنا چاہتا۔
خاور مانیکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کر دیا، وہ ایک شیطان شخص ہے، بطور مرید دم کرانے آتا تھا، میرا ایک بیٹا ذہنی دبائو کا شکار ہو گیا، میں بچوں کی وجہ سے بے بس تھا، اسی لئے خاموش تھا، اب آواز اٹھائی۔
Youtube
بچے سوال کر کر کے تھک گئے ہیں مگر تم نے جواب نہیں دیا، چھوٹی بیٹی رات کو اٹھ اٹھ کر روتی ہے، تمہاری بیوفائی نے میرا گھر اور بچے برباد کر دیئے، چھوٹی بیٹی کو طلاق ہو گئی، خاور مانیکا کی دوران سماعت بشری بی بی سے بدتمیزی۔۔!!
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 1, 2024
عمران خان نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کر دیا، وہ ایک شیطان شخص ہے، بطور مرید دم کرانے آتا تھا، میرا ایک بیٹا ذہنی دبائو کا شکار ہو گیا، خاور مانیکا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رو پڑے۔۔!! pic.twitter.com/SZIDpp8IYV
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 1, 2024
تم جھوٹ بول رہے ہو، خدا سے ڈرو، دوران سماعت خاور مانیکا کی عمران خان اور بشری بی سے تلخ کلامی، وکیل کی خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش۔۔!!
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 1, 2024
اڈیالہ جیل میں عدت کیس میں عمران خان اور خاور مانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی،بشری بی بی اور خاور مانیکا بھی ایک دوسرے کو جواب دیتے رہے، عمران خان نے کہا میں اپنی بیوی کے ہمراہ قرآن پر حلف لینے کے لئے تیار ہوں ، ہمارے درمیان شادی سے پہلے کوئی ناجائز تعلقات نہیں تھے ، عمران خان نے…
— Mughees Ali (@mugheesali81) February 1, 2024