Punjab Police's tweet on mob violence incident against Christians in Sargodha
Posted By: Atif, May 25, 2024 | 17:03:35Punjab Police's tweet on mob violence incident against Christians in Sargodha
سرگودھا میں مسیحی افراد پر قران کی توہین کا الزام لگا کر لوگوں نے ہلہ بول دیا۔ اس واقعے پر پنجاب پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا گیا۔
سرگودھا: مذہبی کشیدگی کا واقعہ
آر پی سرگودھا شارق کمال اور ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت سینئر افسران کی سپرویژن میں سرگودھا پولیس نے بروقت ریسپانڈ کیا اور فوری موقع پر پہنچ کر نہ صرف 10 قیمت جانوں کو بچا لیا بلکہ حالات پر بھی قابو پا لیا۔کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،مشتعل افراد کے پتھراؤ سے پولیس کے 10 سے زائد افسران اور جوان زخمی بھی ہوئے۔سرگودھا پولیس نے اپنی جان داؤ پر لگا کر فیملیز کو ریسکیو کر کے ہجوم سے نکالا۔پولیس کی بروقت کاروائی کی بدولت سرگودھا بڑے سانحہ سے بچ گیا۔
سرگودھا کے حالات الحمدللہ مکمل طور پر پرامن اور کنٹرول میں ہیں، ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اور کرسچین کمیونٹی کے ممبران نے پولیس کے ساتھ مل کر افہام و تفہیم اور امن کی فضا بحال کرنے میں موثر کردار ادا کیا۔ سرگودھا پولیس کے 02 ہزار سے زائد افسران اور جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔کسی کو شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے التماس ہے کہ شرپسند عناصر سے نمٹنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں، ڈی پی او سرگودھا اعجاز ملہی۔
سرگودھا: مذہبی کشیدگی کا واقعہ
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 25, 2024
آر پی سرگودھا شارق کمال اور ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت سینئر افسران کی سپرویژن میں سرگودھا پولیس نے بروقت ریسپانڈ کیا اور فوری موقع پر پہنچ کر نہ صرف 10 قیمت جانوں کو بچا لیا بلکہ حالات پر بھی قابو پا لیا۔کسی قسم کا جانی نقصان نہیں… pic.twitter.com/BNwO0XJlNh