Policeman killed blasphemy accused in police custody in Quetta
کوئٹہ میں توہینِ اسلام کے الزام میں گرفتار شخص کو قتل کرنے کیلئے لوگوں نے تھانے پر ہلہ بول دیا۔ایک پولیس اہلکار نے گرفتار شخص کو خود ہی گولی مارکر ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں عبدالعلی نامی ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ختم نبوت پر علماء کے بیانیے کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔ علماء نے اس پر توہینِ اسلام کا پرچہ کٹوا دیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا تو علماء اور عوام کی بڑی تعداد نے پولیس سٹیشن پر ہلہ بول دیا تاکہ اسکو قتل کیا جاسکے۔ مگر اس سے پہلے ہی ایک پولیس اہلکار نے حوالات میں بند اس شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے گولی مارنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ملزم اور مقتول عبدالعلی کے خلاف درج ایف آئی آر ملاحظہ کیجئے
قتل ہونے والا شخص عبدالعلی عرف لالا