Umar Cheema's tweet on Israel's deadly cyber attack against Hezbollah
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ پر تاریخ کا خطرناک ترین سائبر اٹیک کردیا جس کے نتیجے میں تقریبا 2500 حزب اللہ کے ممبرز بری طرح زخمی ہوگئے، متعدد ہلاک ہوگئے۔ ہسپتال زخمیوں سے بھرگئے۔ سوشل میڈیا پر زخمی ہونے والوں کے دلدوز مناظر دکھائے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حزب اللہ کے ممبران آپس میں کمیونیکیشن کیلئے جو وائرلیس ڈیوائس (پیجر) استعمال کرتے ہیں، وہ سب کی سب ڈیوائسز ایک ہی وقت پر دھماکے سے پھٹ گئیں اور جن تقریبا 2500 افراد کے پاس وہ ڈیوائسز تھیں، وہ بری طرح زخمی ہوگئے اور کچھ ہلاک ہوگئے۔
اسرائیل کے اس سائبر حملے پر صحافی عمر چیمہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
حزب اللہ والے ایکدوسرے سے رابطے کیلئے پیجر استعمال کرتے تھے آج ایک ہی وقت میں سب کے پھٹ گئے اسرائیل کچھ ایسا کرنے بارے اشارہ دے چکا تھا ٹیکنالوجی کے اس دور میں کفار کا مقابلہ ٹیکنالوجی میں ترقی کئے بغیر ممکن نہیں بلکہ آنے والے دور میں ہمارے مجاہدین کا مقابلہ روبوٹس سے ہونا ہے
حزب اللہ والے ایکدوسرے سے رابطے کیلئے پیجر استعمال کرتے تھے آج ایک ہی وقت میں سب کے پھٹ گئے اسرائیل کچھ ایسا کرنے بارے اشارہ دے چکا تھا ٹیکنالوجی کے اس دور میں کفار کا مقابلہ ٹیکنالوجی میں ترقی کئے بغیر ممکن نہیں بلکہ آنے والے دور میں ہمارے مجاہدین کا مقابلہ روبوٹس سے ہونا ہے https://t.co/QCoHFBuNfn
— Umar Cheema (@UmarCheema1) September 17, 2024