Top Rated Posts ....

Few tweets from the twitter account of Shari Baloch (female suicide attacker)

Posted By: Muzaffar, April 27, 2022 | 08:54:36


Few tweets from the twitter account of Shari Baloch (female suicide attacker)



کراچی یونیورسٹی میں خود کش حملہ کرنے والی خاتون شاری بلوچ کے ٹویٹر اکاؤنٹس سے کچھ ٹویٹس ملاحظہ کیجئے، جن سے پتا چلتا ہے کہ شاری بلوچ کے ذہن میں کب سے انقلابی خیالات پنپ رہے تھے۔۔ ایک ٹویٹ میں شاری بلوچ لکھتی ہیں

میری زمین نے مجھے محبت اور مزاحمت سکھایا ہے۔

۔ 19 اپریل کو کی گئی ایک ٹویٹ میں شاری بلوچ لکھتی ہیں۔

چی گویرا نے خوب فرمایا تھا کہ مرجاؤ مگر ضمیر کا سودہ ہرگز مت کرنا کیونکہ یہ تمہارا سودہ نہیں ہے یہ نسلوں کا سودہ ہے.

۔ 18 اپریل کو ٹویٹ میں لکھا
وجود خطرے میں
نسل خطرے میں
شناخت خطرے میں
شعور خطرے میں
کلچر خطرے میں
وسائل خطرے میں
جان خطرے میں
زبان خطرے میں
بلوچ خطرے میں
بلوچستان خطرے میں

شاری بلوچ نے ہیبت بشیر بلوچ نامی ایک شخص کی انگلش میں لکھی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہوا ہے جس کا اردو ترجمہ ہے کہ "جہنم میں سب سے گرم جگہیں ان لوگوں کیلئے مخصوص ہیں جو اخلاقی بحران کے وقت غیر جانبدار رہتے ہیں"۔

ایک اور ٹویٹ میں شاری بلوچ نے مہاتما گاندھی کا قوٹ ٹویٹ کیا ہے۔ "اپنے آپ میں وہ تبدیلی لاؤ جو تم دنیا میں دیکھنا چاہتے ہو"۔


۔7 اپریل کو درج ذیل پائلو کولو کے ایک قوٹ کو ری ٹویٹ کیا۔

"One day you'll wake up and there won't be any more time to do the things you've always wanted. Do it now." - Paulo Coelho

۔ 31 دسمبر 2021 کو شاری بلوچ رات کے منظر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ کیپشن لکھتی ہیں۔

درد۔۔ اداسی۔۔ اور دسمبر کی آخری شام۔۔۔

ایک اور ٹویٹ میں خاتون کتابوں کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھتی ہیں

“A room without books is like a body without a soul.”

دسمبر 16 ، 2021 کو ایک ٹویٹ میں شاری بلوچ ایک درد بھرا شعر لکھتی ہیں۔

میں کہانی تو نہیں ہوں کہ صدا رہ جاؤں
میں نے کردار نبھانا ہے چلے جانا ہے

ایک اور ٹویٹ میں لکھتی ہیں۔۔ "قربانی۔۔ ایک بہتر کل کیلئے"۔۔

Sacrifices for a better tomorrow.....!

ایک ٹویٹ میں شاری بلوچ کچھ کتابوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ "اچیو کرنے کیلئے ایک دلچسپ اور بہترین ٹارگٹ"۔۔ شیئرکردہ تصویر میں جو کتابیں ہیں ان میں رچرڈ ڈاکنز کی کتابیں ہیں، گیبریل گارسیا مارکیز کا ناول ہے، نفسیات دان سگمنٹ فرائیڈ کی ایک کتاب ہے، ایک جوسٹین گارڈر کی بنیادی فلسفے پر کہانی نما کتاب "سوفی کی دنیا" ہے،، ارونا دھتی رائے کی کتاب "آزادی" ہے، پائلو کولو کا ناول ہے، ایک کتاب "Balochistan the heights of oppression" کے نام سے ہے۔
شاری بلوچ کی کتابوں کی چوائس سے لگتا ہے کہ وہ اعلیٰ ذہنی سطح کی مالک تھیں۔

دسمبر 8، 2021 کو اپنی ٹویٹ میں ایک اور انقلابی قوٹ لکھا ہے۔

You cannot buy the revolution. You cannot make the revolution. You can only be the revolution. It is in your spirit, or it is nowhere.

Ursula K. Le Guin

ایک ٹویٹ میں لکھا ہے۔۔

جب تم زندگی کے تمام اسرار معلوم کرچکو
تو تمہیں موت کا شوق پیدا ہوگا کیونکہ موت
بھی زندگی کے رازوں میں سے ایک ہے!!
(خلیل جبران)
--------------------------------------------
ایک درد بھری ٹویٹ یوں ہے

سنو شام کی ہواؤ۔۔۔۔۔۔
کوئی ساز پھر سے چھیڑو۔۔۔!
مرے دل کی یہ اداسی کہیں رائیگاں نہ جائے۔۔۔۔۔
--------------------------------------------
ایک ٹویٹ میں احمد ندیم قاسمی کا شعر لکھا ہے

زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیمؔ
بجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا
--------------------------------------------
ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔۔

رات باقی ہے، ابھی اور سفر، اور سفر....
دن نکلتا نہیں اک شمع کے جل جانے سے...

عطا شاد
--------------------------------------------
ایک ری ٹویٹ کچھ یوں ہے۔

ہم سفر سب منزلوں سے جا ملے...
میں نئی راہوں میں مر کر رہ گیا

― ناصر کاظمی
--------------------------------------------

کچھ مزید ٹویٹس ملاحظہ کیجئے








Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...