PTI workers attack on Noor Alam Khan's house, Noor Alam accuses Imran Khan for attack
Posted By: Amjad Shah, May 15, 2022 | 06:09:02PTI workers attack on Noor Alam Khan's house, Noor Alam accuses Imran Khan for attack
Youtube
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے عمران خان نے پشاور میں ان کے گھر پر حملے کیلئے غنڈے بھیجے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان اور ارباب وسیم نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ حملہ کیا، میرے گاؤں کے لوگوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو بھگادیا۔
نور عالم کا کہنا تھا کہ یہ میرے گھر پر حملہ کرکے امن وامان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے، پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کو تحفظ دیا۔
رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو اکسایا ، یہ ذہنی طور پر مفلوج لوگ ہیں، میں ابھی زندہ ہوں، سی ایم ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرسکتا ہوں۔
دوسری جانب پولیس نے نور عالم خان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکاء نے مین روڈ پر نور عالم کےخلاف نعرے لگائے۔
پولیس کے مطابق نور عالم کا گھر کافی دور ہے۔ نور عالم کی شیئر کی گئی ویڈیو میں بھی کوئی حملہ آور نظر نہیں آرہا۔
Source
نور عالم خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر میرے گھر پر حملہ ہوا ہے تو آپ لوگوں کے گھر بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ نور عالم خان نے کہا کہ میرے بچے پاکستانی ہیں، کسی یہودی کے گھر میں نہیں پل رہے۔