Who is Hameed Kumhar which was mentioned by ATC judge in Imran Khan's case
Posted By: Saif, April 13, 2023 | 06:03:55Who is Hameed Kumhar which was mentioned by ATC judge in Imran Khan's case
حمید کمہار کون ہے جس کا عمران خان کیس کی سماعت کے دوران تذکرہ ہوا؟ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے عمران خان اور حمید کمہار میں کوئی فرق نہیں، اگر عمران خان کو ریلیف ملتا ہے تو حمید کمہار کو بھی وہی ریلیف ملے گا۔
حمید کمہار کا پسِ منظر کچھ یوں ہے کہ گزشتہ روز سابق فنانس سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن فیصل توقیر سیال نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے نام ایک خط لکھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ خط کچھ اس طرح ہے۔۔
----------------
بخدمت جناب عزت مآب چیف جسٹس صاحب لاہور ہائی کورٹ، لاہور
جنابِ عالی
گذارش ہے کہ میرے ان پڑھ کلائنٹ حمید کمہار کا کیس لیفٹ اوور ہوا تو میں نے کال پر اسے بتایا کہ جج صاحب دو بجے عدالت کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے چلے گئے ہیں۔ آپ کے کیس کی سماعت اب سوموار کوہوگی۔ کیونکہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہے۔
شام سات بجے حمید کمہار کا مجھے فون آیا، بولا وکیل صاحب آپ بڑے جھوٹے ہیں، میں اڈے پر چائے والی کی دوکان پر سائیکل روک کر ٹی وی دیکھ رہا ہوں، جج صاحب تو ابھی بھی عدالت میں بیٹھے ہیں اور کسی بڑے سیاستدان کا کیس سن رہے ہیں۔۔ میں نے حمید کمہار کو پیار سے سمجھا بجھا کر فون بند کردیا۔
بروز ہفتہ پھر حمید کمہار کا فون آیا کہ آج پھر عدالت لگی ہوئی ہے، جبکہ آپ کہتے ہیں کہ ہفتہ اتوار چھٹی ہوتی ہے۔ میں نے غصے سے فون بند کردیا۔
اتوار کو پھر عدالت لگی دیکھ کر حمید کمہار نے مجھے فون کیا اور کہا کہ آپ سیدھی بات کیوں نہیں بتاتے، مجھ سے جھوٹ کیوں بولتے ہو۔ میں نے اسے بتایا کہ سیاسی شخصیات کے کیسز کسی بھی وقت سنے جاسکتے ہیں، حمیدے تجھ میں اور سیاسی شخصیات میں بڑا فرق ہے۔
اگلی صبح مجھے حمید کمہار نے فون کیا اور بولا کہ مولوی درس دے رہا ہے کہ خطبہ حجتہ الوداع میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سب برابر ہیں، وہ بولا وکیل صاحب آپ جھوٹ بول رہے ہیں یا مولوی، سیدھی بات کیوں نہیں بتاتے۔۔
جنابِ چیف جسٹس صاحب حمید کمہار توہینِ عدالت کا مرتکب ہوا ہے اسے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ حمید کمہار برابری کے اصول کی بات نہ کرسکے۔
العارض
فیصل توقیر سیال ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
سابق فنانس سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن
اس خط پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آئے
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو یہ خط لکھنا ہی توہین عدالت ہے کیسے ایک "عام شہری" یہ دعوی کر سکتا ہے یا گلہ کر سکتا ہے کہ اس کو بھی "خاص لوگوں" جیسا سلوک ملے ۔۔ بلکہ عدالتوں کو چاہیے ایسے شہریوں کو جیل بھیجیں تاکہ آئندہ اپنے آپ کو " اشرافیہ " جیسا سوچ بھی نا سکے https://t.co/BJ6tRPdbL3
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) April 12, 2023
جج صاحب کو چاہیے کہ وکیل صاحب سے حمید کمہار کا کیس پوچھیں ، حمید کمہار اور وکیل صاحب کا کال ڈیٹا نکلوائیں کہ دونوں کتنا سچ بول رہے ہیں جھوٹ ثابت ہو تو سزا دیں لیکن یہ بات درست ہے کہ مقدمے عدالتوں میں پڑے ہوئے ہیں اور لوگ ذلیل ہو رہے ہیں https://t.co/cMNAs3lD0v
— Tariq Mateen (@tariqmateen) April 12, 2023
یہ خط
— IMPAKISTAN (@Aghast_Launda) April 12, 2023
پاکستان کے اصل حکمران چوکیداران ٹھیکیداران پراپرٹی ڈیلران
کے منہ پر ایک طمانچہ ہے https://t.co/LcJovspMT2
حمیدا کمہار اس میراثی سسٹم خلاف جہاد کر رہا
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) April 12, 2023
جس دن ملک کی عدالتیں 24 گھنٹے حمیدا کمہار کے لیے دستیاب ہوں گی تو سمجھ جائیں ملک میں "آئین اور قانون" کی حکمرانی ہے اور انصاف کی فراہمی بلاتفریق جاری ہے۔#lahorehighcourt pic.twitter.com/LBRIFZbUa9
— Rana Bilal (@ranabilal666) April 12, 2023
" کمہار ہوکر شاہوں کی سہولیات مانگتا ھے "
— Khalif (????? ?????)ₖ ʷᵃ??ⁱᵒʳˢ♛ (@Khalif71398225) April 12, 2023
حمیدا کمہار کا شکوہ . کیا کبھی ایسا ممکن ہوسکے گا کہ ملک کی عدالتیں 24 گھنٹے حمیدا کمہار کے لیے بھی دستیاب ہوں تاکے کہا جاسکے کے ملک میں "آئین اور قانون" کی حکمرانی ہے اور انصاف کی فراہمی بلاتفریق جاری ھے ..!!!@kh_warriors… pic.twitter.com/HhPliybdE5