Top Rated Posts ....

Journalist Asad Kharal's tweets about fight among Bushra Bibi, Imran Khan & his sister

Posted By: Faisal , July 25, 2023 | 10:45:16


Journalist Asad Kharal's tweets about fight among Bushra Bibi, Imran Khan & his sister


صحافی اسد کھرل نے اپنی ٹویٹس میں عمران خان، ان کی اہلیہ اور عمران خان کی بہن روبینہ خانم کے درمیان لڑائی کا دعویٰ کیا ہے۔ اسد کھرل نے اپنی ٹویٹس میں لکھا
---------------
چندروزقبل بشری بی بی نے عمران خان کو کہا کہ میں ایک باپردہ خاتون ہوں ،آپ سے شادی عدالتوں ،NABاور دیگر اداروں میں پیشیاں بھگتنے کےلئے نہیں کی،عمران سامنے چشمہ لگائے سر جھکائے سنتے رہے اور اچانک بات تکرار سے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اس وجہ سےدونوں میاں بیوی میں شدید ناراضگی ہوگئی اور عمران خان نے صلح کےلئے اپنی ہمشیرہ روبینہ خانم کوبلایا۔

جب روبینہ خانم اور بشری بی بی میں بات شروع ہوئی تو بشری بی بی نے کہا کہ اگر توشہ خانہ کیس کی گواہی لی گئی تو میں دوں گی میں نے اس عمر میں عدالتوں میں پیشیوں یاجیل جانے کیلئے شادی نہیں کی جس پر روبینہ نے کہا کہ جب مال کھا رہی تھی تب کیوں نہیں یادآیا تمہیں؟ اس بات پر بشری بی بی نے بھی جوابآ روبینہ خانم کوبرا بھلا کہا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تاہم عمران خان کو بیچ بچاؤ کرانا پڑا اور بشری بی بی کے کہنے پر عمران خان نے بہن کو گھر سے واپس بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کی اصل وجہ توشہ خانہ کیس بنی، پہلے ہلکی پھلکی تکرار ہوتی رہی لیکن اچانک بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چند روز قبل بشری بی بی اور عمران خان کےبیچ جھگڑا ہوا جس میں عمران خان کو مبینہ طور پر ۔۔۔ بھی پڑی اس کے بعد سے ان دونوں کے درمیان شدید ناراضگی رہی جس پر عمران خان نے اپنی بہن روبینہ خانم کو بشری بی بی کو سمجھانے اور منانے کےلیے بلوایا لیکن معاملہ سلجھنے کی بجائے مزید الجھ گیا ۔

اس کے بعد عمران خان نے بشری بی بی کے گھر سے نکلنے پر پابندی لگادی اور اپنے کمرے سے لان میں جانے اور وہاں سے مین گیٹ سے نکلنے والا دوسرا دروازہ بند کروا دیا۔ اب مین گیٹ سے داخل ہونے کے بعد رہائش گاہ میں داخل ہونے کےلئے صرف ایک دروازہ ہے جبکہ دوسرے دروازے کو بندکردیا گیا ہے جہاں تازہ سیمنٹ /پلستر کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں اور ابھی تک اس پر پینٹ نہیں ہوا جبکہ دوسری جانب عمران خان نے کچھ نئے سیکیورٹی گارڈ/کمانڈوز کی خدمات حاصل کرلی ہیں جن میں سے 2باریش ہیں جن میں سے ایک ان کے ساتھ ہوتا ہے جو بنی گالہ میں شام کے وقت چہل قدمی کے دوران انکے آگے اسلحہ اٹھائے نظر آتا ہے، جبکہ دوسرا زمان پارک گھر میں ڈیوٹی پر مامور ہےجس کا اصل کام عمران خان کی عدم موجودگی میں گھر آنیوالوں اور بشری بی بی کو گھر سے نکلنے سے روکنا ہے۔

عمران خان پہلے صحافیوں ،وکلا ،پارٹی رہنماؤں کو گھر کے اندر ملتے تھے جبکہ دوسرا دروازہ جو گھر کے اندر سے لان کیطرف کھلتا تھا ادھر کسی سے نہیں ملتے تھے اور بشری بی بی اپنے کمرے سے لان میں جاسکتی تھیں لیکن اب وہ دروازہ مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور اب گھر سے صرف ایک دروازے سے ہی نکلا جاسکتا ہے۔

عمران خان اور بیرسٹر اعتزازاحسن کے گھر ساتھ ساتھ ہیں اور دونوں گھروں کے لان بھی ساتھ ساتھ ہیں اور درمیان میں ایک چھوٹا دروازہ بھی ہے جس کے باعث کئی مواقع پر دروازہ کھول کر دونوں لان کو بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے جبکہ عمران خان کا گھر قدرے چھوٹا جبکہ انکے گھر سے ایک دروازے اورایک گلی کے ذریعے تیسرے/آخری اور انکی ہمشیرہ عظمیٰ خان کے بڑے گھر میں جایا جاسکتا ہے اور عمران خان ایکسرسائز بھی اسی گھر میں کرتے ہیں۔

عمران خان، انکی ہمشیرہ روبینہ خانم اور بشری بی بی کی لڑائی کے بعد بڑی تبدیلیوں میں نئےگارڈرز کی تعیناتی اورگھر کا ایک دروازہ بند کرنا ہے اور بشری بی بی کی نقل وحرکت محدود کرنا ہے تاہم خانساماں 2 مالی اورگھر میں صفائی کرنے کے ساتھ گھر کا باہر سے سامان لانے والا ملازم اور گھر کا کام کاج کرنیوالی 3 خواتین ملازمائیں بھی ابھی تک پرانی ہی ہیں۔ ذرائع سےتصدیق کےبعد یہ انفارمیشن شیئر کی جارہی ہیں تاہم پھربھی اگر چیئرمینPTIعمران خان صاحب بشری بی بی صاحبہ اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ روبینہ خانم صاحبہ یا انکا کوئی ترجمان اپنا موقف دینا چاہے یا وضاحت کرنا چاہے تو پلیٹ فارم حاضر ہے اور وضاحت یا موقف کو من وعن پیش کیا جائے گا۔
---------------


For reference see Asad Kharal's tweets, here is the main thread..





Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...