Different politicians and journalists tweets on petrol price hike
Posted By: Sohail, August 31, 2023 | 19:37:06Different politicians and journalists tweets on petrol price hike
پٹرول کی قیمت میں اضافے پر صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کی سخت ٹویٹس۔۔
پٹرول فی لیٹر پندرہ روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ خدا کی قسم ہر طبقے کا جینا دوبھر ہو رہا ہے۔میں سیاسی بے یقینی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اس مہنگائی کا ذمے دار کلیتاً ن لیگ کو سمجھتا ہوں۔ دیکھیں آئیندہ الیکشن میں (جن کا مجھے جلد کوئی امکان نہیں لگتا) عوام ان کی کیا حالت بناتی ہے۔
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) August 31, 2023
اب ہاتھ باندھ کر ڈار صاحب کو کون واپس لانے کی بات کرے گا۔ ڈار صاحب تو ڈاری مار کر لندن میں اور آج ماشااللّہ ان کی محنت کی وجہ سے ایک ڈالر اور ایک لیٹر پیڑول کی قیمت تین سو روپے سے بڑھ گئی ہے۔ ریاست پاکستان دن رات ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے۔ اینڈ کریڈٹ گوز ٹو ؟؟؟
— Khawar Ghumman (@Ghummans) August 31, 2023
ڈالر اور پٹرول کا مقابلہ ہے کہ کون اس ملک کی عوام کو سڑکوں پر لانے میں کامیاب ہوگا۔ بجلی بھی برق رفتاری سے انکے پیچھے پیچھے ہےکہ عوام کو جھٹکا پہلے وہ دے گی۔یاد رہےان تمام کا ریموٹ کنٹرول عمران خان نے پی ڈی ایم کو دیا، پی ڈی ایم نے یہ ریموٹ نگرانوں کوتھمایا۔لیکن لگتا ہے نگران یہ…
— Fakhar Durrani (@FrehmanD) August 31, 2023
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تین سو روپے فی لٹر سے تجاوز کر گئیں۔۔
— Ajmal Jami (@ajmaljami) August 31, 2023
پٹرول 14.91 روپے فی لٹر اور ڈیزل 18.44 روپے فی لٹر مزید مہنگا۔۔۔
پٹرول 305.36 اور ڈیزل 311.84 روپے لٹر میں دستیاب ہوگا۔۔ pic.twitter.com/nU7l83aZGB
ہو سکتا کچھ کے لئے بجلی ، پٹرول ، گیس اور روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کوئی مسلہ نہ ہو مگر اس سے 95 فیصد عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے مہنگائی کے اس طوفان میں ایک پنکھا ، ایک روٹی ، ایک لیٹر پٹرول پہنچ دور ہے۔#PetrolDieselPrice
— Arif Hameed Bhatti (@arifhameed15) August 31, 2023
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں18 روپے فی لیٹر اضافہ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 31, 2023
مہنگائی کی ایک نئی شدید لہر کی آمد آمد
اللّٰہ تعالیٰ پاکستان پر رحم فرما
نواز شریف کے بھائی شہباز شریف اور سمدھی اسحاق ڈار کی مہنگائی کی لگائی بارودی سڑنگیں پھٹ رہی ہے عوام پر پٹرول بم پھینک دیا گیا ہے پٹرول 15 روپے اصافہ کیساتھ 306 روپے فی لیٹر ہوگیا اور ڈیزل 19 روپے اضافہ کیساتھ 312 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ مزید بجلی اور اشیاء خوردونوش مہنگی ہوجائے گی pic.twitter.com/AKGBLvGBYk
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 31, 2023
کراچی چیمبر آف کامرس نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی ۔۔کل پورا کراچی بند ھو گا ۔۔زبیر موتی والہ کا اعلان
— Sami Abraham (@samiabrahim) August 31, 2023