Justice Jamal Mandokhail's important remarks in favour of Imran Khan in May 9 case
Posted By: Afzal, March 20, 2024 | 06:36:56Justice Jamal Mandokhail's important remarks in favour of Imran Khan in May 9 case
کیا ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم (عمران خان) کو غدار مان لیں، خدا کا خوف کریں یہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔ 9 مئی کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کے سخت ریمارکس
سپریم کورٹ میں جسٹس جمال مندوخیل نے 9 مئی کے پانچ ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی سیاسی جماعت کا کارکن ہونا یا ریلی نکالنا جرم ہے؟ کیا ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم (عمران خان) کو غدار مان لیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے مزید کہا کہ خدا کا خوف کریں یہ ہم کس طرف جارہے ہیں، ہم نے سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگائیں، ہم نے طلبا تنظیموں پر پابندیاں لگائیں جس کی وجہ سے آج ہم اس جگہ پر پہنچے ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے 9 مئی کے پانچ ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
Youtube