Comedy Actress Rubi Anam Shifted To Hospital After Severe Heart Attack
معروف اسٹیج اداکارہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ اداکارہ روبی انعم کو دل کے عارضے کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرا دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ روبی انعم کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر پی آئی سی لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر مرض کی نوعیت کی تشخیص کے لئے مختلف ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق روبی انعم کا دل پینتیس فیصد کام کررہا ہے، جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔
روبی انعم کے شوہر گلوکار و پروڈیوسر اظہراقبال بٹ نے پرستاروں سے اپنی اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ بھی روبی انعم کی طبعیت خراب ہوئی تھی تاہم روبی انعم نے صحتیابی کے بعد دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا تھا ۔